مسلسل 29 ویں فتح ثانیہ اور ہنگز نے22 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اب دونوں کھلاڑیوں کے سامنے مسلسل 44 فتوحات کا ریکارڈ ہے جو 1990 میں قائم ہوا تھا۔

اب دونوں کھلاڑیوں کے سامنے مسلسل 44 فتوحات کا ریکارڈ ہے جو 1990 میں قائم ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

LONDON:
ٹاپ سیڈ جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگز مسلسل 29 ویں فتح حاصل کرکے سڈنی انٹرنیشنل ایونٹ کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔


بھارتی اور سوئس جوڑی نے بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالوسا اولارو اور قازقستان کی یاروسلاوا شویدووا کو ایک گھنٹے اور 32 منٹ کی جدوجہد کے بعد 4-6، 6-3 اور 10-8 سے قابو کیا۔ اس طرح ثانیہ مرزا اور مارٹینا نے مسلسل ویمنز ڈبلز فتوحات کا 22 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو امریکی گگی فرنانڈیز اور بیلاروس کی نتاشا زویریوا نے 1994 میں مسلسل 28 میچز جیت کر بنایا تھا۔

اب اس جوڑی کے سامنے جمہوریہ چیک کی شہرہ آفاق جوڑی جانا نووٹنا اور ہیلینا سوکووا کی مسلسل 44 فتوحات کا ورلڈ ریکارڈ ہے جو انھوں نے 1990 میں قائم کیا تھا۔
Load Next Story