پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

آپریشن سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کریگی، رینجرز معاونت کرے گی، فوج سے بھی مدد لی جا سکتی ہے

آپریشن سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کریگی، رینجرز معاونت کرے گی، فوج سے بھی مدد لی جا سکتی ہے فوٹو : فائل

پنجاب میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق آپریشن سی ٹی ڈی اورایلیٹ فورس کرے گیرینجرز معاونت کرے گی، آپریشن میں ضرورت پڑنے پر فوج سے بھی مدد لی جا سکتی ہے تاہم انھیں خصوصی اختیارات نہیں دیے جائیں گے، آپریشن میں جدیدآلات اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہروں جن میں رحیم یار خان، ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد نے پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں، اسلحہ ذخیرہ کیا ہوا ہے اور یہاں تربیت بھی دی جاتی ہے اس لیے ان علاقوں میں آپریشن کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔
Load Next Story