ٹریڈ سیکٹر کی خریداری پر 05 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش
ایف بی آرنے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 153 اے معطل کرنے کی سمری وزارت خزانہ بھیج دی۔
مینو فیکچررز کی ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز کو سپلائی پرٹیکس بجٹ میں لگایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مینوفیکچررز کیلیے ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو سپلائی پر 0.5 فیصد ٹیکس کٹوتی کو لازمی قرار دینے کی شق معطل کرنے کی سمری منظوری کیلیے وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایف بی آر نے سال 2012-13 کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں سیکشن153اے کے ذریعے سب سے بڑا ریونیو اقدام متعارف کرایا تھا جس سے ایف بی آر کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہونے کے ساتھ ڈاکیومنٹیشن کو فروغ اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہونا تھا لیکن ایف بی آر نے طاقتور لابی کے دبائو پر یہ اقدام معطل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کی صورت میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے وزارت خزانہ کو ایک سمری بھجوائی گئی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن153اے کو معطل کردیا جائے، یہ شق معطل ہونے کے بعد مینوفیکچررز کی طرف سے ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کو سپلائی پر 0.5 فیصد ٹیکس کٹوتی نہیں کی جاسکے گی۔