بنگلہ دیش کے دورئہ پاکستان کی امیدوں کا دیا بدستور روشن

نئے بورڈ صدر نے بھی سال کے اختتام پر ٹیم بھیجنے کی مشروط رضامندی ظاہر کردی.

سیکیورٹی کے ساتھ اپنا فائدہ بھی دیکھیں گے، حکومت سے بات کرنا ہوگی، نظم الحسن فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیش کے دورئہ پاکستان کی امیدوں کا دیا بدستور روشن ہے۔


بی سی بی کے نئے صدر نظم الحسن نے بھی سال کے اختتام پر ٹیم بھیجنے کی مشروط رضامندی ظاہر کردی، ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے ساتھ اپنا فائدہ بھی دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ تبدیل ہوگئے مگر ٹائیگرز کو پاکستان بھیجنے کی یقین دہانیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، نئے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال کے اختتام پر اپنی ٹیم بھیجنے کے حوالے سے پی سی بی کو پیغام بھجوایا ہے۔

میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ہماری جانب سے ایک کمٹمنٹ ہے مگر اس کا انحصار سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر ہے جن میں اخراجات کے حوالے سے فوائد بھی شامل ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہوگا، ہمیں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی حکومت سے بھی اس سلسلے میں بات کرنا ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں سابق بی سی بی صدر مصطفی کمال نے اپنی ٹیم دو میچز کیلیے بھیجنے کا اعلان تک کردیا تھا مگر پھر ڈھاکا ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈر کی وجہ سے یہ دورہ ممکن نہیں ہو پایا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story