دورہ آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹرز کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت

میلبورن کے جس ہوٹل میں بھارتی ٹیم کا قیام ہے، خود اس میں آسٹریلیا کا ایک بہترین کسینو موجود ہے۔

میلبورن کے جس ہوٹل میں بھارتی ٹیم کا قیام ہے، خود اس میں آسٹریلیا کا ایک بہترین کسینو موجود ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں موجود اپنے کرکٹرز کو کسینوز (جوئے خانے) سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔


ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بی سی سی آئی کے حکم سے اس وقت آگاہ کیا جب ٹیم تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلیے برسبین سے میلبورن جارہی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میلبورن کے جس پانچ ستارہ ہوٹل میں بھارتی ٹیم کا قیام ہے، خود اس میں آسٹریلیا کا ایک بہترین کسینو موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو غلط لوگوں سے دور رکھنے کیلیے کیا ہے۔
Load Next Story