نیلا شہد
فرانس کے ایک علاقے میں بائیو گیس پلانٹ کے باعث شہد کا رنگ بدل گیا.
فوٹو: فائل
شمال مشرقی فرانس کے علاقے Ribeauvilleمیں شہد جمع کرنے والے اس وقت حیران رہے گئے جب فارم میں شہد کی مکھیوں کے بنائے ہوئے چھتوں سے قدرتی زرد رنگ کے بجائے نیلے اور سبز رنگ کا شہد حاصل ہوا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہد کی رنگت کی تبدیلی کی وجہ علاقے میں لگایا جانے والا بائیو گیس کا پلانٹAgrivalor ہے، جہاں مختلف چاکلیٹ فیکٹریوں کے ضایع شدہ مواد کو بائیوگیس کے حصول کے لیے جمع کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ''برٹش بی کیپر ایسوسی ایشن'' کی خاتون ترجمان Gill Macleanکا کہنا ہے کہ مصنوعی مٹھاس اور رنگت والاکیمیائی مواد شہد کی مکھیوں کے لیے خوراک کا ذریعہ تو بن گیا، مگر حاصل شدہ شہد کو آلودہ کرگیا۔ واضح رہے دنیا میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خراب موسمی حالات کے باعث گذشتہ چند سال میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔