سندھ میڈیکل یونیورسٹی پہلے بیچ کے داخلوں کاعمل مکمل
طالب علموں نے صدرمملکت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کیاجائے
یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ میں داخلوں کا عمل بھی مکمل کرلیاگیا ہے۔ فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل
سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے داخلوں کاعمل مکمل ہونے کے باوجود بھی یونیورسٹی کی قانونی حیثیت نہیں۔
مجوزہ سندھ یونیورسٹی کے آرڈیننس کی مدت 30اگست کو ختم ہوگئی جس کے بعد یونیورسٹی کی کوئی قانونی حیثیت بھی ختم ہوگئی،معلوم ہوا ہے کہ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ میں داخلوں کا عمل بھی مکمل کرلیاگیا ہے ، طالب علموں نے صدرمملکت سے اپیل کی ہے کہ ہمارے مستقبل کا فیصلہ کیاجائے بصورت دیگر سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم احتجاجی مہم شروع کریںگے۔
ادھر معلوم ہوا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں وزیراعلی ہاؤس میں سندھ یونیورسٹی کے قیام سے متعلق اجلاس طلب کیا جس میں وفاقی وزیرفاروق ستارسمیت دیگر وزرا نے شرکت کی اس موقع پرسندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر طارق رفیع نے صدرمملکت کویونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔