پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزامرئیسانی کی رکنیت معطل
پارٹی پالیسیوں کیخلاف کام کرنے پر دو بار پہلے بھی نوٹس بھیجا تھا جواب نہیں ملا،رفیق سجاد
کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ رکنیت معطل کرسکے،ایسا کرنیوالے کو 10روپے دونگا،وزیراعلیٰ۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی پیپلزپا رٹی کی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت تین ماہ کیلیے معطل کردی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قلات کے صدر رفیق سجاد کے مطابق نواب اسلم رئیسانی کوپارٹی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے پر دو بار پہلے نوٹس بھی بھیجا گیا، تاہم پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی سے مشاورت کے بعد نواب اسلم رئیسانی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کیلیے معطل کر کے ان سے جواب طلب کرلیا گیاہے،رفیق سجاد نے الزام عائد کیا کہ نواب اسلم رئیسانی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے
دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قلات کے صدر فیق سجاد کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی پارٹی رکنیت معطل کرسکیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آبادمیں بلوچستان ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان میں امن وامان کیس کی سماعت کے دوران کل جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ،انھوں نے کہا کہ انھیں آج بھی مخلوط حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتوں اور 65کے ایوان میں 62 اراکین کا بھرپور تعاون حاصل ہے پیپلز پارٹی سے اپنی رکنیت کی معطلی کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھے معطل کرسکے اگر کوئی مجھے معطل کرنے کی ہمت رکھتا ہو تو میں اسے 10روپے انعام دوں گا۔