فنکشنل لیگ کے مشیران اور وزرا کے استعفیٰ منظور کرنیکا فیصلہ
منظور حسین وسان کو جیل خانہ جات اور مائنز اینڈ منرل کی وزات کا قلمدان سونپ دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے فنکشنل مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور مشیران کے استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جبکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر منظور وسان کو جیل خانہ جات اور مائینز اینڈ منرل کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بتایا ہے کہ فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگارا حکومت میں دوبارہ شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ بار بار رابطے کے باوجود انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا ہے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔
لہذا پیپلز پارٹی کو بھی وقت کا ضیاع کرنے کے بجائے فنکشنل مسلم لیگ کے اضلاع میں پارٹی رہنماؤں کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ آئندہ انتخابات میں بھرپور مقابلہ کیا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو بتایا گیا ہے کہ پیر پگارا صرف سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے اجراء پر ناراض نہیں بلکہ مہر برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ، ضلع خیرپور کے بعض دیگر معاملات ناراضی کا سبب ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر فنکشنل مسلم لیگ کے مشیر ناصر نظامانی کو حاصل قلمدان مائنز اینڈ منرل پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر منظور وسان کو دے دیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر قانون ایاز سومرو کو حاصل قلمدان جیل خانہ جات بھی منظور وسان کو سونپ دیا گیا ہے ۔