سیکیورٹی مسائل دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کیلیے کڑا چیلنج
7سے11نومبرتک ہونیو الی نمائش میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے
7سے11نومبرتک ہونیو الی نمائش میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی میں سیکیورٹی کے مسائل دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کے لیے بھی کڑا چیلنج بن گئے ہیں۔
7سے 11نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونیو الی نمائش میں غیرملکی مندوبین اور اسلحہ سازکمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے جن کی حفاظت کیلیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نمائش کے ساتھ فیلڈ میں ہتھیاروں کے استعمال کا عملی مظاہرہ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نمائش کے دوران شہر کے لیے متبادل ٹریفک پلان تیار کیا جارہا ہے جس کا اعلان 5نومبر کو کیا جائے گا۔
نمائش کا مقصد دنیا کو دفاعی مقاصد کے لیے ہتھیار سازی کے شعبے میں پاکستان کی مہارت سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے پاکستانی دفاعی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن بنانا ہے۔ نمائش کے انعقاد سے پاکستان میں دفاعی پیداوار کی صلاحیت اجاگر کرنے کے ساتھ پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات کا خاتمہ کرنے میں بھی مدد ملے گی ساتھ ہی معاشی سرگرمیاں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے باعث پاکستان دفاعی ہتھیار تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور غیرملکی کمپنیاں پاکستان کو ایک بہتر مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔
نمائش میں 88کیٹیگریز کی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ روایتی اور جدید ویپن سسٹم کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی بھی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں 50ملکوں کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے جبکہ پاکستان کے 11بڑے ادارے اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔