برطانیہ میں داخلے پر پابندی کی کوئی پرواہ نہیںبلور
توہین آمیزفلم بنانے والے فلم سازکے قتل پرایک لاکھ ڈالرکے انعام پرتا دم مرگ قائم رہونگا
کالا باغ ڈیم آئینی مسئلہ نہیں یہ عوامی مسئلہ ہے ،وفاقی وزیرریلوے کی بات چیت۔ فوٹو: فائل
SUKKUR:
وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے توہین آمیزفلم بنانیوالے فلم سازکے قتل پرایک لاکھ ڈالرکے انعام پراپنے اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے برطانوی حکومت کی برطانیہ میں داخلے پرعائدکردہ پابندی کی کوئی پرواہ نہیں۔
ناموس رسالت پراسلام کے نام پر سیاست کرنیوالے خاموش رہے اسی لیے بارش کا پہلا قطرہ بنتے ہوئے گستاخ رسول ؐ کے سرکی قیمت کا اعلان کیا ' میں اس پرتادم مرگ قائم رہونگا، ن لیگ کی وجہ سے پنجاب بدنام ہورہاہے،کالا باغ ڈیم آئینی مسئلہ نہیں یہ عوامی مسئلہ ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایک عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ مجھے بھی برطانوی ہائی کمشنرکی جانب سے خط موصول ہوا جس میں میرے برطانیہ میں داخلے پرپابندی کے بارے میںبتایا گیا ہے ۔ میں نے برطانوی ہائی کمشنر سے ان سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے پابندی کی وجہ ناموس رسالت پر میرے بیان کوبتایا اورکہا یہ بیان اشتعال انگیزی کے زمرے میں آتا ہے ۔ اس پر میں نے ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ یہ دین کا مسئلہ ہے اور رسول کی شان میں گستاخی کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی اگرگستاخ رسول کوسزا دی جاتی ہے تو میں اپنا بیان واپس لینے کو تیارہوں ایسی پابندیوں کی وہ پرواہ نہیں کرتا۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین بنائے جائیں کہ آزادی رائے کے نام پرکسی کے مذہب کو نشانہ نہ بنایا جاسکے۔پابندی کی پرواہ نہیں افسوس اس بات کا ہے کہ گستاخ فلم میکر امریکا میں ہے اور پابندی برطانیہ لگا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کالا باغ ڈیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم آئینی مسئلہ نہیں یہ عوامی مسئلہ ہے،اے این پی صوبہ خیبر پختونخوا میں ہی نہیں سندھ میں بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں اکیلے بھی لڑے توکامیابی سے حکومت بنائینگے۔ ریلوے کی حالت زارکے سوال پرانھوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ ان تمام محرکات سے پردہ اٹھائیں گے جنکے باعث ریلوے کا یہ حال ہوا۔