امپائر رچرڈ کیٹل برو ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ساتھی کی ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ
آسٹریلوی میڈیکل اسٹاف کی جانب سے معائنے کے بعد رچرڈ کیٹل فیلڈ سے باہر چلے گئے
آسٹریلوی میڈیکل اسٹاف کی جانب سے معائنے کے بعد رچرڈ کیٹل فیلڈ سے باہر چلے گئے۔ فوٹو : فائل
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ون ڈے کے دوران فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل برو ''ریٹائرڈ ہرٹ'' ہوگئے۔
ایشانت شرما کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ایرون فنچ نے زوردار اسٹریٹ شاٹ کھیلا جس پر گیند بولر کے ہاتھ سے ٹکراتی ہوئی کیٹل برو کی پنڈلی پرلگی اور وہاں سے اسٹمپس سے جا ٹکرائی۔ کیٹل برو نے تکلیف کے باوجود ڈرنکس تک ذمہ داری نبھائی، پھر آسٹریلوی میڈیکل اسٹاف کی جانب سے معائنے کے بعد وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ امپائر پال ولسن نے لی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی امپائرز کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کی ابتدا ہوگئی۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ون ڈے میں جان وارڈ نے ہیلمٹ پہن کر ذمہ داری انجام دی، 53 سالہ وارڈ کو گذشتہ دسمبر میں تامل ناڈو اورپنجاب کے درمیان رنجی ٹرافی میچ میںامپائرنگ کے دوران سر پر گیند لگی جس سے انھیں اسپتال کی سیر کرنا پڑ گئی تھی۔ اس لیے انھوں نے اس بار کوئی چانس لیے بغیر ہیلمٹ کے ساتھ ذمہ داری نبھائی۔