آفریدی کی ’تیزگام‘ اپنی آخری منزل کی جانب تیزی سے گامزن
آج نیوزی لینڈ میں الوداعی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے، ورلڈٹی 20 جیتنے کے خواہشمند
آج نیوزی لینڈ میں الوداعی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے،ورلڈٹی20جیتنے کے خواہشمند فوٹو : اے ایف پی / فائل
شاہد آفریدی کی 'تیزگام' اپنی آخری منزل پر تیزی سے گامزن ہے، کپتان جمعے کو نیوزی لینڈ میں اپنا الوداعی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے بہت پہلے ہی ریٹائرہوچکے، مارچ میں بھارت میں شیڈول ورلڈٹوئنٹی 20 کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔ جمعے کو کیویز سے تیسرے ٹوئنٹی 20 کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی حد تک ان کی انٹرنیشنل کرکٹ اختتام کو پہنچ جائے گی۔ 35 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے کیویز کے دیس کا آخری دورہ ہوسکتا ہے، میں نے ہمیشہ ہی ٹیم میں اہم کردار ادا کرنے اور بیٹ و بال سے فتح دلانے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ آفریدی نے اپنے کیریئر کے دوران نیوزی لینڈ میں11 ون ڈے اور پانچ ٹوئنٹی 20 کھیلے ہیں۔ کیوی دیس میں کم سے کم 5 ون ڈے میچز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ 140 ہے، اسی طرح تین سے زائد ٹوئنٹی 20 اننگز کھیلنے والوں میں بھی آفریدی کا اسٹرائیک ریٹ سب سے زیادہ 197 ہے۔ انھوں نے یہاں پر اب تک ہر 15 گیند میں ایک وکٹ کے حساب سے 22 وکٹیں لی ہیں۔
شاہد آفریدی کی نگاہیں کھیل کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہنے سے قبل ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں کامیابی پر حصول ہیں، ایک تویہ کارنامہ بھارتی سرزمین پر ہوگا جبکہ دوسرا وہ اس کی مدد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں اپنی برتری ثابت کریں، گذشتہ برس زمبابوے سے سیریز سے ظاہر ہوگیا کہ لوگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے کتنا بے تاب ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہم چند برسوں میں ایشیائی ٹیموں کی میزبانی کرنے لگیں اور اس کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی سائیڈز بھی ہمارے ملک کا رخ کرسکتی ہیں۔