حصص مارکیٹ میں تیزی197پوائنٹس ریکور

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزاورانسٹی ٹیوشنز کی ٹیلی کام،آئل،سیمنٹ،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری

انڈیکس2حدیں پھلانگ کر30949پوائنٹس پر بند،بیشترکمپنیوں کی قیمتوں اور مارکیٹ سرمائے میں 58 ارب 47 کروڑ کا اضافہ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سرکاری مالیاتی اداروں وبروکریج ہاؤسزکی جانب سے خریداری کا سہارا ملنے پر جمعہ کا دن مارکیٹ کے لیے خوشگوار ثابت ہوا، کاروبار تیزی کی جانب مائل رہا، 64.64 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، جبکہ جمعہ کو تیزی کے باعث 30800اور 30900کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، آئل، سیمنٹ، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 30999پوائنٹس کی بلند سطح پربھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی تاہم کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس197.23 پوائنٹس اضافے سے 30949.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔


کے ایس ای 30 انڈیکس 132.85 پوائنٹس بڑھ کر 17940.67،کے ایم آئی30 انڈیکس 284.56 پوائنٹس کے اضافے سے 52592.30 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس203.61 پوائنٹس بڑھ کر 21778.22 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 314 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 95 کمپنیوں کے دام میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے نرخ میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 58 ارب 47 کروڑ 68 لاکھ 77 ہزار 746 روپے بڑھ کر 66 کھرب 6 ارب 44 کروڑ 68 لاکھ 1 ہزار 92 روپے ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں3.41 فیصدکم رہااورمجموعی طور پر 13 کروڑ 11لاکھ 75 ہزار 410 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
Load Next Story