پرال حکام کی ملی بھگت سے جعلی سیلزٹیکس رجسٹریشن کاانکشاف
ایف بی آرکاسخت نوٹس،سی ای اوکوذمے داران کا تعین کرکے کارروائی کا حکم دیدیا
ایف بی آرکاسخت نوٹس،سی ای اوکوذمے داران کا تعین کرکے کارروائی کا حکم دیدیا : فوٹو: فائل
لاہور:
ملک میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے حکام کی ملی بھگت سے ٹیکس دہندگان کی نقلی (ڈوپلیکیٹ) سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرال کوذمے داران کا تعین کرکے کارروائی کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرال کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والی چیف کمشنرز کانفرنس میں ٹیکس دہندگان کے لیے متعارف کرائے جانے والے کمپیوٹرائزڈ سسٹم (آئی آر آئی ایس) میں بڑے پیمانے پر خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا جس پر کانفرنس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔
ٹیکس دہندگان کے کوائف میں کسی قسم کی تبدیلی کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دستاویز میں سی ای او پرال کو بتایا گیا کہ آئی آر آئی ایس کے خود کار سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے سسٹم میں بڑے پیمانے پر رسک پائے جاتے ہیںجس کے بارے میں وقتاً فوقتاً پرال کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک ان خطرات کو دور کرنے کے لیے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور چیف کمشنرز کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے کوائف میں تبدیلی خصوصاً مینوفیکچرنگ کی نوعیت (اسٹیٹس) میں تبدیلی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)کی جانب سے خودکارآئی آر آئی ایس کی بنیاد پر لوگوں کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن اور ٹیکس دہندگان کے کوائف میں ترامیم کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیاگیاکہ آر ٹی اوز کے متعلقہ حکام کی مشاورت اور منظوری کے بغیر خودکار آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے لوگوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن ہورہی ہے اور رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے کوائف میں ترامیم ہو رہی ہیں، سی ای او پرال کو آگاہ کیا گیا کہ حال ہی میں ڈائریکٹر ایم آئی ایس کی جانب سے پکڑے جانے والی جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے کیسوں کے بارے میں بھی آپکو آگاہ کیا گیا۔ دستاویز میں سی ای او پرال سے پوچھا گیا کہ پرال کے تیار کردہ آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے کیسے جعلی سیلز ٹیکس رجسٹریشن ہورہی ہے۔
کیا پرال خود ڈوپلیکیٹ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی اجازت دے رہا ہے، اس بارے میں بتایا جائے، یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے لہٰذا اس پر فوری کارروائی کی جائے اور آئی آر آئی ایس سسٹم کا غلط استعمال کرنے کے جرائم میں ملوث عناصر کو فوری طور پر روکا جائے اور ذمے دار عناصر کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔