سندھ کے دیہات میں بجلی منصوبوں کیلیے 3 ارب روپے کی منظوری
منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، عالمی بینک کے وفد سے ملاقات و ظہرانہ
منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، عالمی بینک کے وفد سے ملاقات و ظہرانہ فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کے دیہات میں بجلی کے منصوبوں کیلیے 3 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے جس سے صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں بجلی فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے یہ منظوری جمعے کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے پر ہر سال ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 3سال میں مکمل ہو گا، کراچی کے 50 دیہات کو رواں سال بجلی فراہم کرنے کیلیے 60 کروڑ روپے علیحدہ سے فراہم کیے گئے ہیں، سندھ انرجی ڈپارٹمنٹ 2 ہزار چھوٹے بڑے دیہات کو بجلی پہنچائے گا۔
انھوں نے سیکریٹری انرجی آغا واصف کو منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں اس حوالے سے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ نے عالمی بینک کے 3 رکنی وفد کو ظہرانہ دیا، ظہرانے سے پہلے ورلڈ بینک کے وفد اور سندھ حکومت کے وزرا و سیکریٹریز کے مابین صوبے میں جاری اور نئے منصوبوں کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو ہوئی اور 10 فروری کو ورلڈ بینک کے صدر کے آنے کی تقریب اور اس میں سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے شراکتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔