شرمین چنائے کا غیرت کے نام پرقتل سے متعلق وزیراعظم کے بیان پراظہارتشکر

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’ایگرل ان دا ریور‘‘کو آسکر ایوارڈزکی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’ایگرل ان دا ریور‘‘کو آسکر ایوارڈزکی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔: فوٹو : فائل

KARACHI:
آسکر ایوراڈ یافتہ پاکستان کی پہلی فلم ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہارکرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔


جمعے کو سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ میں فقط آپ کی جانب سے حال ہی میں دیے جانے والے اس بیان پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف کام کریں گے، میرے لیے یہ اعزاز ہے۔ گزشتہ ہفتے ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ''ایگرل ان دا ریور'' کو آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا، انھوں نے2012 میں اپنی فلم ''دی سیونگ فیس'' کیلیے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
Load Next Story