نارتھ ناظم آباد میں جعلی مقابلے میں ہلاک نوجوان سپرد خاک
متوفی نیوکراچی الیون ایف کے رہائشی تھے، گھروں سے جنازے اٹھنے پررقت انگیز مناظر
نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک نعیم اور عدنان کی نماز جنازہ نیو کراچی میں ادا کی جارہی ہے۔ (فوٹو ایکسپریس)
نارتھ ناظم آباد میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں عدنان اور نعیم کو سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے، گھروںسے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور خواتین کی آہ و بکا کے باعث ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے،پولیس اہلکاروں کو صرف معطل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں2نوجوان عدنان اورنعیم فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
عدنان کی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ نیوکراچی سیکٹر الیون ایف میں جامع مسجد حنفیہ میں ادا کی گئی جبکہ نعیم کی نماز جنازہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی گئی،دونوں نوجوان نیوکراچی سیکٹر الیون ایف کے رہائشی تھے،رہائش گاہوں سے جنازے اٹھنے پرکہرام مچ گیا ،خواتین کی آہ وبکا کے باعث وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی،مقتول عدنان ولد مقیم 5 بھائیوں اور 2 بہنوں میں سب سے بڑا تھا جبکہ اس کی فروری میں شادی طے تھی ،گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں،عدنان گھر کی کفالت میں اہم کردار ادا کرتا تھا ، نعیم ولد غلام 3 بہنوں اور2بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا .
نعیم کے والد کا کہنا تھا کہ اب ان کا ایک ہی بیٹا بچا ہے جوکہ ان کے بڑھاپے کا واحد سہارا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، دونوں مقتولین کی نماز جنازہ میں دوست احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعدازاں دونوں کو نیو کراچی چھ نمبر قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا ۔