جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز

6 نومبرکوشعبہ جغرافیہ میں اسٹوڈنٹ ایونٹ اورکوئز کا انعقاد کیا جائیگا

5 نومبرکوصبح 10:30 بجے شعبہ جغرافیہ سے آزادی چوک جامعہ کراچی تک ڈائمنڈ جوبلی واک ہوگی. فوٹو: فائل

شعبہ جغرافیہ جامعہ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی برائے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے تحت ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 8نومبرجمعرات صبح ساڑھے 9 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون میں ہوگی۔


تقریب میں مہمان خصوصی فیصل سبزواری وزیربرائے مور نوجوانان حکومت سندھ ہونگے،علاوہ ازیں اس سے قبل5نومبرکوصبح 10:30 بجے شعبہ جغرافیہ سے آزادی چوک جامعہ کراچی تک ڈائمنڈ جوبلی واک ہوگی جبکہ06نومبرکوشعبہ جغرافیہ میں اسٹوڈنٹ ایونٹ اورکوئز کا انعقاد کیا جائیگا اور7نومبر کو "Geography in the Future" پر کانفرنس بھی شعبہ جغرافیہ میں ہوگی۔
Load Next Story