چین کا انوکھا ہفتہ وار ’’ شادی بازار‘‘

میرج مارکیٹ میں لڑکے،لڑکیاں اورانکےوالدین معلومات اشتہارکی صورت میں آویزاں کرتےہیں اورخواہشمند لوگ ان سےرابطہ کرتےہیں

میرج مارکیٹ کے ذریعے چینی والدین کو شادی کے دفاتر کے اخراجات سے بچتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے گھر بیٹھے رشتے مل جاتے ہیں۔ فوٹو : فائل

LAHORE:
کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن اس کے لیے کوشش زمین پر ہی کرنی پڑتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس کام کے لئے خواتین کا کردار بہت اہم ہے لیکن چین میں ایسا انوکھا بازار لگایا جاتا ہے جہاں شادی کے خواہش مند اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں آتے ہیں۔


غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے پیپلز پارک میں ہر ہفتے ایسا انوکھا ہفتہ وار بازار سجایا جاتا ہے جہاں اشیائے صرف نہیں بکتیں بلکہ چینی جوڑے اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں آتے ہیں۔ اس بازار میں ناصرف نوجوان بلکہ ان کے والدین بھی یہاں اپنے لاڈلوں کے سرپر سہرا سجانے کی آس لیے آتے ہیں اور اپنے بچوں کی تمام تر معلومات اشتہار کی صورت میں یہاں آویزاں کرکے چلے جاتے ہیں۔

ایک آرٹ گیلری کا سا منظر پیش کرتی اس میرج مارکیٹ میں والدین اور غیر شادی شدہ لڑکے ، لڑکیاں اپنے مطلوبہ رشتے کی تلاش کے لیے آویزاں رشتوں کو پڑھتے ہیں اور مناسب امیدوار کی تلاش پر ان سے رابطہ کرتے ہیں۔ اس میرج مارکیٹ کے ذریعے چینی والدین کو شادی کے دفاتر کے اخراجات سے بچتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے گھر بیٹھے رشتے مل جاتے ہیں۔
Load Next Story