کوٹری تیز رفتار کار الٹ گئی خاتون اور بچی جاں بحق

2 افراد زخمی، حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا، گیس سلنڈر دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا.

2 افراد زخمی، حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا، گیس سلنڈر دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا. فوٹو: فائل

ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچی ہلاک جبکہ کوٹری گیس سلنڈر دھماکے کا زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔


تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب دادو سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں40 سالہ نور خاتون اور 8 سالہ بچی کنول موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں تعلقہ اسپتال مانجھند میں طبی امداد دی گئی۔

دوسری طرف ایک ہفتہ قبل کوٹری کی ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونیوالا محمد علی حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا۔
Load Next Story