نوابشاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو ذبح کر دیا
26 سالہ اربیلی پر کاری کا الزام، ملزم نے گرفتاری دیدی، رہائی کیلیے پولیس نے معاملات طے کر لیے، صحافیوں کو دھمکیاں.
شوہر نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو ذبح کر دیا۔. فوٹو: فائل
نوابشاہ کے نواحی گائوں میں شوہر نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کو ذبح کر دیا۔
ملزم نے گرفتاری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواب شاہ کے نواحی گوٹھ بخش رند میں ملزم اللہ رکھیو نے اپنی 26سالہ بیوی اربیلی کو کاری قرار دیتے ہوئے تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔
خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ واردات کے بعد ملزم نے گپچانی پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی ، رضاکارانہ گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کو رہا کرنے کیلیے مک مکا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس ایک لاکھ روپے رشوت کے عوض اللہ رکھیوکو رہا کرنے کا معاملہ طے کر چکی تھی مگر ٹی وی چینلز پر ملزم کی گرفتاری کی خبریں چلنے کے بعد پولیس نے صحافیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔