جماعت اسلامی ہی انقلاب لا سکتی ہے شیخ شوکت
سرمایہ دارانہ نظام اور سوشلزم آزمائے گئے اب اسلام کو بھی موقع ملنا چاہیے، حلف پر خطاب.
ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے،شیخ شوکت مزید2 سال کیلیے ضلع حیدرآباد کے امیر منتخب۔ فوٹو : عدیل احمد / ایکسپریس
نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ ملک کیلیے اسلامی ماڈل ناگزیر ہوچکا۔
سرمایہ دارانہ نظام اور سوشلزم آزمائے گئے اب اسلام کو بھی موقع ملنا چاہیے۔ مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر اجلاس میں مزید 2 سال کیلیے ضلعی امیر کا حلف اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت ہی معاشرے میں انقلاب لاسکتی ہے کیونکہ وہ امانت دار ہے۔
پلاٹ پرمٹ اورکرپشن سے ہمیشہ دامن بچاکرکام کرتی ہے، تاہم جماعت اسلامی میں تنقید، اصلاح اور احتساب پر عمل کیا جاتا ہے۔ تقریب میں نائب امراء حافظ غیور احمد، جعفر علی نظامانی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم فرقان حفیظ، پاکستان بزنس فورم حیدرآباد کے صدر اور امیر سائٹ زون شاہد نبی عباسی، شباب ملی کے ضلعی صدر محمد عدنان دانش، الخدمت فاونڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر رائو مسعود علی خان ودیگر موجود تھے جبکہ عبدالوحید قریشی نے خصوصی شرکت کی۔