فرائض میں غفلت پر 5 حیسکو اہلکار معطل ایک جبری ریٹائر

بجلی چوری میں ملوث ہونے کا بھی الزام، بد عنوانوں کو نوکری سے فارغ کر دینگے،ایس ای.

بجلی چوری میں ملوث ہونے کا بھی الزام، بد عنوانوں کو نوکری سے فارغ کر دینگے،ایس ای. فوٹو: فائل

حیسکو ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکلII- حیدرآباد عبدالستار سوہو نے سیہون سب ڈویژ ن کے میٹر سپروائزر لیاقت علی سرہیو کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر ریٹائرڈ کر دیا۔


جبکہ نوری آباد سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ خلیل احمد میمن اور جامشورو سب ڈویژن کے لائن مین انو ر علی کو فرائض میں غفلت برتنے اور بجلی چوری میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ عبدالستا ر سوہو نے کہا کہ جو بھی ملازم بجلی چوری میں ملوث یا فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سیہون سب ڈویژن کے میٹر سپروائزرکی رپورٹ M&T اور سرویلینس نے دی جس پر انہیں جبری ریٹائرڈ کر دیاگیا جبکہ ایکسیئن آپر یشن ڈویژن لطیف آباد محمد اکبردُرانی نے آپریشن ڈویژن شہید اُمید علی کے (UDC) تمیز الدین، (BD) عبدالعلیم اور میٹر ریڈر رجب علی کو فرائض میں غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کر کے آپریشن سرکل I- حیسکو حیدرآباد رکے دفتر پورٹ کرنے کو کہا ہے۔
Load Next Story