ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عمل کرایا جائے جماعت اسلامی

سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی قیمت میں کمی سے عوام کو فائدہ ہوگا.

سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا مطالبہ ۔ فوٹو: فائل

جما عت اسلامی کراچی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مظفر ہاشمی'لئیق خان، نصراللہ شجیع،حمیداللہ ایڈووکیٹ اور یونس بارائی نے سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی فی کلو قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اسکے ثمرات کے طور پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔


حکومت مسافر بسوں اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے اعلان پر فوری عملدرآمد کرائے نیز قیمتیں کم نہ کرنیوالے سی این جی اسٹیشنز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے،ایک مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت میں شامل جماعتوں نے تو اقتدار کے اول روز سے ہی لوٹ کھسوٹ کا بازارا گرم کیا ہوا ہے۔

غربت بیروزگاری اور مہنگائی کے گذشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،انھوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سی این جی کی طرح دیگر پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ،دریں اثنا جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کراچی کی ناظمہ رعنا فضل نے کہاہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا بروقت انعقاد ملکی سالمیت اور جمہوری نظام کیلیے ناگزیر ہے حکمراں اقتدار بچانے کیلیے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ عوام تین نسلوں سے محکوم اور مجبور ہیں ملک میں بجلی پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام سے انتقام لیا جاتا ہے۔
Load Next Story