سی اے اے کے جدیدکیلی بریشن ایئرکرافٹ کا سری لنکا میں لینڈنگ کا اعزاز

سی اے اے کے ایک جدید ترین ایئرکرافٹ نے سری لنکاکے نئے ائیرپورٹ پرپہلی لینڈنگ کرنے کااعزازحاصل کرلیا۔

سی اے اے کے ایک جدید ترین ایئرکرافٹ نے سری لنکاکے نئے ائیرپورٹ پرپہلی لینڈنگ کرنے کااعزازحاصل کرلیا۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک جدید ترین ایئرکرافٹ نے سری لنکاکے نئے ائیرپورٹ پرپہلی لینڈنگ کرنے کااعزازحاصل کرلیا۔


کیپٹن خالدکی کمان میں کیلی بریشن ایئرکرافٹ کی سری لنکاکے نئے ایئرپورٹ پر پہلی لینڈنگ کی ہے ،سری لنکامیں تعمیرکیاجانے والا ایئرپورٹ جدیدترین آلات سے لیس ہے جواس منفرد جہاز کی مددسے ایئرپورٹ پرنصب جدیدآلات کے معیاری ہونے کی نشاندہی کرتاہے بین الااقوامی ایوی ایشن کے قواعدکے مطابق ایئرپورٹس پرنصب کیے جانے والے حساس آلات کی مانیٹرنگ اورچیکنگ کی جاتی ہے۔

یہ جہازسول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملکیت ہے جس نے سری لنکاکے نئے ایئرپورٹ پراپنی پہلی لینڈنگ کرکے ایئرپورٹ پرنصب آلات کا معائنہ کیااوران کے معیاری ہونے کی تصدیق کی، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اس جہاز کے بین الاقوامی ائیرپورٹس کے معائنے سے سول ایوی ایشن کوخطیر ریونیوحاصل ہوتا ہے۔
Load Next Story