نیو کراچیفیکٹری کا مغوی مالک بازیاب2 اغوا کار ہلاک

عید کے دن ملزمان نے فیکٹری میں لوٹ مار اورمالک کریم علی مومن کو اغواکرلیا تھا.

60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا،اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کاررروائی. فوٹو: فائل

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی لاسی گوٹھ سے فیکٹری کا مغوی مالک بازیاب کرالیا۔


جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے ، علیحدہ کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے نیو کراچی میں مشترکہ کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا ، ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز کھوسو نے ایکسپریس کو بتایا کہ عید کے پہلے روز علی الصبح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 میں واقع ڈبل روٹی بنانے والی فیکٹری پر دھاوا بولا اور ملازمین کو لوٹ لیا جبکہ فیکٹری کے مالک کریم علی مومن ولد نور علی کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، واقعے کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہونے پر اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ملزمان سے مذاکرات کا آغاز کیا جس کے بعد ملزمان 8 لاکھ روپے پر رضامند ہوگئے ۔

گزشتہ روز دونوں اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاسی گوٹھ میں مکان پر چھاپہ مارکر مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا ، نیاز کھوسو نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،علاوہ ازیں اے وی سی سی نے اورنگی ٹائون بلاک 13 میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان وسیم عرف دانش ، مہتاب قادری اور اقبال قادری کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، نیاز کھوسو نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جوکہ وکیل کے بیٹے سمیت 16 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
Load Next Story