4امریکی ریاستیں6نومبرکووائٹ ہاؤس کے فاتح کاتعین کرینگی

اوباما کورومنی پر ریاست اوہایو میں 3 پوائنٹ، ورجینیا میں 2پوائنٹ کی برتری حاصل ہے.

امریکا میں صدارتی الیکشن مہم پھر شروع ہوگئی، مٹ رومنی ویسٹ ایلیز میں حامیوں سے ہاتھ ملارہے ہیں،صدر اوباما اسپرنگ فیلڈ میں ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
امر یکاکے شمالی علاقوں میں تباہ کن سینڈی طوفان کے بعد6نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے دونوں امیدواروں بارک اوبامااور مِٹ رومنی نے انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی ہے۔


ادھرنئے صدرکی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والی4اہم ریاستوں اوہایو،ورجینیا، فلوریڈا اور کو لو راڈو میں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔صدارتی مہم پرنظررکھنے والی اپسوس فانڈیشن کے جاری سروے کے مطابق بارک اوباماکواپنے حریف مٹ رومنی پر ریاست اوہایومیں3پوائنٹس اور ورجینیا میں2پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جبکہ ریاست کولوراڈومیں ڈیموکریٹس امیدواررومنی کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

فلوریڈامیں دونوں امیدوار برابر مقابلہ کر رہے ہیں،4ریاستیں ہی6نومبر کے انتخابات میں وائٹ ہائوس کے فاتح کاتعین کرنے میں کلیدی کردار اداکریں گی۔امریکاکی دیگر ریاستوں میں ڈیموکریٹس امیدوار مٹ رومنی کی برتری دیکھی جارہی ہے، تاہم رومنی کو انتخابی دنگل میں امریکا کی9 بڑی ریاستوں سے اپنی جیت یقینی بنانا ہو گی۔
Load Next Story