بجلی کمپنیوں میں سی ایس پی افسران کو چیف ایگزیکٹوتعینات کرنیکا فیصلہ
کیبنٹ ڈویژن سے 6جوائنٹ سیکریٹری بھجوا دیے گئے، مرحلہ وار تعینات کیا جائیگا، این ٹی ڈی سی
کیبنٹ ڈویژن سے 6جوائنٹ سیکریٹری بھجوا دیے گئے، مرحلہ وار تعینات کیا جائیگا، این ٹی ڈی سی، فوٹو : فائل
SPA-FRANCORCHAMPS, BELGIUM:
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں انجینئرز کی بجائے سی ایس پی افسران کو چیف ایگزیکٹو لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
پہلے مرحلے میں کیبنٹ ڈویژن سے 6جوائنٹ سیکرٹری بھجوا دیے گئے جنھیں مرحلہ وار ان کمپنیوں میں تعینات کیا جائیگا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی حالت زار کا انجینئرز کو ذمے دار ٹھہرایا تھا اور وفاقی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اگر ان عہدوں پر سی ایس پی افسران لگا دیے جائیں تو 6 ماہ میں کئی گنا بہتری لائی جا سکتی ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کیبنٹ ڈویژن سے گریڈ 20کے 6جوائنٹ سیکریٹریز کو بھجوا دیا گیا ہے جنھیں مرحلہ وار ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تعینات کیا جائیگا۔