ٹینس فکسنگ اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا اعلان
گذشتہ دنوں منظرعام پر آنیو الی رپورٹ کے بعد کھیل کو پہنچنے والے نقصان کی جلد تلافی ضروری ہے،فلپ بروک
گذشتہ دنوں منظرعام پر آنیو الی رپورٹ کے بعد کھیل کو پہنچنے والے نقصان کی جلد تلافی ضروری ہے،فلپ بروک فوٹو: اے ایف پی/فائل
ٹینس حکام نے کرپشن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کردیا، میچ فکسنگ کی دھماکا خیز رپورٹ پچھلے دنوں سامنے آئی تھی۔
اے ٹی پی، ڈبلیو ٹی اے، آئی ٹی ایف اور چاروں گرینڈ سلم کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے دوران کیے جانے والے اعلان کا مقصد تنقید کی زد میں آنے والی اینٹی کرپشن باڈی کی فعالیت کو بحال کرنا ہے، دنیا بھرکی حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانا ہے کہ وہ میچ فکسنگ کو قابل سزا جرم قرار دیں، پچھلے ہفتے بی بی سی اور بزفیڈ کی رپورٹ نے تہلکہ مچایا تھا جس میں کرپشن کا انکشاف کیا گیا تھا۔
میلبورن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس انٹیگریٹی بورڈ اور ومبلڈن کے چیئر مین فلپ بروک نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ کافی تفصیل سے شائع کی گئی ہے، اور اس نے کھیل کو کافی متاثر کیا ہے۔ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اس نقصان کی جلد از جلد تلافی کریں، اے ٹی پی کے سربراہ کرس کیرموڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم کھیل کے حوالے سے زہریلے ماحول میں موجود ہیں اور یہ لوگوں کے لیے آسان ہدف ہے کہ تنقید کریں جبکہ دوسری گورننگ باڈیز پر بھی الزامات ہیں، جتنا ممکن ہوسکا ہم اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کو شفاف اور اوپن رکھیں گے، لندن سے تعلق رکھنے والے اسپوٹس لا ایکسپرٹ ایڈم لوئس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات کی پہلی ترجیح ٹینس انٹیگریٹی پونٹ کی ساخت کا معائنہ کرنا ہوگا، اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ اسے زیادہ شفاف اور پروسائل کیسے بنایا جاسکتا ہے۔
ٹینس حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ معائنے کے بعد آنے والے نتائج کو عوام کے سامنے لائیں گے جبکہ تمام پیش کی جانے والے شفارشات کو بھی لاگو کیا جائے گا، تحقیقات مکمل کرنے کیلیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے، ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے سربراہ کیرموڈ کا کہنا ہے کہ ہم شدت سے چاہتے ہیں کہ ٹینس کے مسائل کو حل کریں اور اس کا حال دوسرے کھیلوں کی طرح نہ ہو جو تنازع میں پھنسے ہوئے ہیں۔
خلاف معمول بیٹنگ پیٹرن کے حوالے سے جن کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں انھیں کیرموڈ نے تنقید کا نشانہ بنایا، سابق عالمی نمبر ایک اور2 بار کے گرینڈ سلم فاتح لیٹن ہیوٹ کا خاص طورپر حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہیوٹ کا نام آنا بہت معنی رکھتا ہے اور میں اس بارے میں یقین سے نہیں کہ سکتا کہ دوران کھیل انھوں نے ایک پوائنٹ ضائع کیا تھا یا نہیں، بروک کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ میچ فکسنگ کیخلاف لڑائی میں حکومت بھی کھیلوں کے حکام کی مدد کریں۔