4 کھاد پلانٹس کو 75 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائیگی

ای سی سی ذیلی کمیٹی کافیصلہ، کھاد کی مقامی پیداوار بڑھنے سے 120 ارب کی بچت ہوگی.

کسانوں کو بھی معقول قیمت پر کھاد دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عاصم کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے کھاد بنانے والے 4 یونٹس کو 75 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


اس ضمن میں وزارت پٹرولیم سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو کمیٹی کے کنوینر مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک میں کھاد کی مقامی پیداوار بڑھنے سے 120 ارب روپے سالانہ بچت ہوگی اور کسانوں کو بھی معقول قیمت پر کھاد دستیاب ہوگی جس سے ملکی زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی طرف سے منظور کی جانے والی گیس ایگرو ٹیک، اینگرو فرٹیلائزر، پاک عرب اور دائود ہرکولس کو سپلائی کی جائیگی۔
Load Next Story