ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن بھارت کی جھولی میں گرنے کو تیار

تیسرے میچ میں آسٹریلیا پر فتح سے دھونی الیون مختصر ترین فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن جائیگی۔

تیسرے میچ میں آسٹریلیا پر فتح سے دھونی الیون مختصر ترین فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن جائیگی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
ٹیسٹ کے بعد ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن بھارت کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے، اتوار کے میچ میں آسٹریلیا پر فتح سے دھونی الیون مختصر ترین فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم بن جائیگی۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو اس کے میدانوں پر ابتدائی 2 ٹوئنٹی 20 میچز میں زیر کرنے والی بھارتی ٹیم اگر تیسرا اور آخری میچ بھی جیت لے تونہ صرف کینگروز کے دیس میں مختصر ترین فارمیٹ میں کلین سوئپ مکمل ہوجائیگا بلکہ وہ عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی پہنچ جائیگی۔ اس سے قبل ٹیسٹ رینکنگ میں بھی حال ہی میں بھارت کو پہلے درجے پر فائز ہونے کا موقع میسر آیا۔ ابتدائی دونوں مقابلوں میں مہمان الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور تیسرے میں بھی امکان نہیں تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی اس طرز میں حکمت عملی سمجھ سے بالاتر ہے، وہ اپنے اہم کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کی تیاریوں کیلیے الگ کرچکا، اس لیے آخری میچ میں میزبان سائیڈ کو اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جان ہیسٹنگز، کین رچرڈسن اور ویڈ کی خدمات میسر نہیں ہونگی، ابتدائی2 میچز میں اس کی جانب سے 17 پلیئرز کو موقع دیا جا چکا ہے۔
Load Next Story