پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلیے سڑکوں پرآئینگے پی ٹی آئی
حکومت کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں،نعیم الحق
حکومت کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں،نعیم الحق فوٹو : فائل
BAHAWALPUR/MULTAN/FAISALABAD:
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تیل قیمتوں میں 5 روپے کمی کے اعلان کو عوام سے بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے اسے مستردکردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلیے سڑکوں پر آئینگے۔ کمی کاڈھونگ رچاکرعوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے،حکومت پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس سے کھربوں کما رہی ہے، لگتا ہے پٹرول سستا کرانے کیلیے دوبارہ کنٹینر لگانا پڑیگا۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کو تیار نہیں۔