پلیئرزڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کے خواہاں ہیں ہارون

میدانوں کو آباد کر نے کے لیے پریمیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

میدانوں کو آباد کر نے کے لیے پریمیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ فوٹو فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سابق کرکٹرز ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کی بحالی کے ساتھ ڈومیسٹک کر کٹ میں بہتری کے خواہاں ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی ذکااشرف کی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، پاک بھارت کر کٹ سیریز کی بحالی اس سلسلے کا پہلا قدم ہے، ملک میں کر کٹ کے میدانوں کو آباد کر نے کیلیے پریمیئر لیگ کے انعقاد کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ سابق ٹیسٹ کر کٹر نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر جب تمام اسٹار کر کٹرز ملک میں کر کٹ کے فروغ کیلیے کوشاں ہیں۔

سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کے بیانات افسوسناک ہیں،جب انھیں بورڈکی طرف سے مراعات مل رہیں تھیں تو سب اچھا نظر آتا تھا، اب وہ ذاتی ایجنڈے کے تحت بیانات دے کر نہ صرف اپنا امیج خراب کر رہے ہیں بلکہ ملک میں کر کٹ بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ سابق کر کٹرز کی دل آزاری کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
Load Next Story