پاکستان ایکسپریس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار
بم کی اطلاع پر ٹرین کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے خالی کرالیا گیا.
کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے ، ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بم کی اطلاع پر لانڈھی اسٹیشن پر روک لیا گیا تاہم تلاشی کے بعد ٹرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو بم کی اطلاع پر لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، پولیس کے مطابق مددگار ون فائیو پر ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی کہ پاکستان ایکسپریس میں بم ہے جوکہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ،اور بم کی اطلاع پر فوری طور پر ٹرین کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور ٹرین مسافروں سے خالی کرالی گئی۔
جبکہ پلیٹ فارم پر موجود افراد کو بھی وہاں سے ہٹادیا گیا ، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 گھنٹے کی تلاش کے بعد ٹرین کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ، پولیس نے ٹیلی فون کال کو ٹریس کرکے ایک نوجوان کو حراست میں بھی لے لیا۔