گستاخی رسول پرمسلمان احتجاج کرتے رہیں گے حنیف طیب

8نومبر کو راولپنڈی سے کراچی تک ہر شہر میں کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا

8نومبر کو راولپنڈی سے کراچی تک ہر شہر میں کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا

ISLAMABAD:
سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ مسلمان گستاخی رسول پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے دنیا بھر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے۔


انھوں نے جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت 8نومبر کو راولپنڈی سے کراچی تک لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کے سلسلے میں نکالا جانے والا لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ تاریخی ہوگا ،انھوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اور مسلم حکمران دنیا میں قیام امن قائم کرانے کیلیے اپنا کردار ادا کریں،آزادی رائے حق کے نام پر دنیا کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

اگر اس پر حکمت عملی تیار نہ کی گئی تو دنیا کا امن متاثر ہوسکتا ہے، دنیا بھر کے مسلمان نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان ہمیشہ سے پُر امن ہیں اور رہیں گے مگر گستاخی رسول پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے ، 8نومبر کو راولپنڈی سے کراچی تک ہر شہر میں کانفرنسز اور ریلیاں نکال کر بھرپور انداز میں اس لانگ مارچ کو کامیاب بنایا جائے گا ۔
Load Next Story