بھارتی بے حسی معذور خاتون گھٹنوں کے بل جہاز سے لاؤنج تک آئی
اسٹاف نے وہیل چیئر دینے سے انکار کر دیا تھا، رینگتے رینگتے بڑی مشکل سے پہنچی، سماجی کارکن انیتا
اسٹاف نے وہیل چیئر دینے سے انکار کر دیا تھا، رینگتے رینگتے بڑی مشکل سے پہنچی، سماجی کارکن انیتا۔ فوٹو: فائل
لاہور:
بھارتی ایئر لائنز کے اسٹاف نے جہاز سے لاؤنج تک جانے کے لیے ایک معذور خاتون مسافر کو وہیل چیئر فراہم نہ کی جس کے باعث وہ گھٹنوں کے بل جانے پر مجبور ہوگئی۔
بھارت میں معذور افراد کی تنظیم کی ایک عہدیدار خاتون انیتا نمائی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ شمالی بھارت کے شہر سے ایئر انڈیا کی فلائٹ کے ذریعے نئی دہلی پہنچیں تو جہاز سے ایئر پورٹ لاؤنج تک جانے کے لیے اسٹاف نے ویل چیئر فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث وہ گھٹنوں کے بل رینگتے رینگتے لاؤنج تک بڑی مشکل سے پہنچیں، انھوں نے کہا کہ میں نے حکام سے وہیل چیئر کا مطالبہ کیا، آدھ گھنٹہ رن وے پر انتظار کرتی رہی مگر مجھے وہیل چیئر فراہم نہیں کی گئی۔