شریف برادران اورلیگی رہنمائوں کی نااہلی کیلیے درخواست دائر
درخواست متحدہ کے ایم این اے نے دائرکی،مرکزی بینک ودیگرکوبھی فریق بنایاہے

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال قادری نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سربراہ نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورنوازلیگ کے ارکان پارلیمنٹ کونااہل قرار دینے کیلیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی ہے۔
درخواست میں نوازشریف اورمسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اوردیگرکوفریق بنایاگیا ہے۔ایڈووکیٹ آن ریکارڈکے وہاب ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے بینکوں سے لیے گئے قرض واپس نہیںکیے اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے قرضے معاف کرالیے ،اس سلسلے میں متعدد مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
اس کے علاوہ جب جسٹس سجادعلی شاہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس تھے اورنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہورہی تھی تومسلم لیگ کے کارکنوں نے سپریم کورٹ پرحملہ کیااور سپریم کورٹ کے تقد س کوپامال کیا، اس سلسلے میں کئی لیگی رہنمائوں کوسزا بھی ہوئی تاہم اس حملے کی سازش شریف برادران نے کی تھی اس لیے اصل سزاکے مستحق یہ ہیں ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاکہ ان اقدامات کے باعث شریف برادران اور ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل62-63 کے معیارپرپورا نہیں اترتے ،آئین کے ان آرٹیکلز کابلاا متیاز اطلاق کیاجائے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہری شہریت کے حامل افراد کے خلاف کارروائی میں ان آرٹیکلزکااطلاق کیاہے اس لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کو نااہل قراردیاجائے ۔