بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

2014 میں سردار سے منگنی کی مگر اب وہ تشدد پر اترآیا ہے، انگلینڈ ہاکی پلیئراشپل بھوگل

2014 میں سردار سے منگنی کی مگر اب وہ تشدد پر اترآیا ہے، انگلینڈ ہاکی پلیئراشپل بھوگل۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کی ہاکی پلیئراشپل بھوگل نے اپنے مبینہ منگیتر بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔


اشپل بھوگل کا آبائی تعلق بھارت سے ہے تاہم وہ انگلینڈ کی انڈر 19 لیول پر نمائندگی کرچکی ہیں۔ انھوں نے لدھیانہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کی سردار سنگھ سے 2012 کے لندن اولمپکس میں ملاقات ہوئی جو دوستی میں تبدیل ہوگئی۔

2014 میں دونوں نے منگنی بھی کی، مگر اب وہ تشدد پر اترآیا اور شادی سے صاف انکار کردیا ہے، پولیس کمشنر پی ایس امرانگل کا کہنا ہے کہ ہم نے شکایت درج کرلی جس کی تحقیق کے بعد ہی باقاعدہ ایف آئی آر کاٹی جائیگی۔ادھر سردار سنگھ کا کہنا ہے کہ میں مذکورہ لڑکی کو جانتا ضرور ہوں مگر منگنی نہیں کی تھی۔
Load Next Story