واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کی جلدپاکستان واپسی کی امید ظاہر کردی

پی ایس ایل میں ایک بار پھر وہاب ریاض کا سامنا کرنا کافی دلچسپ ہوگا، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل میں ایک بار پھر وہاب ریاض کا سامنا کرنا کافی دلچسپ ہوگا، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ۔ فوٹو : اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسٹار شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد پاکستان واپسی کی امید ظاہر کردی ہے۔


انھوں نے کہا کہ جب میں 2005 میں آسٹریلوی اے ٹیم کے ساتھ وہاں گیا توکافی اچھا وقت گزارا تھا، واٹسن نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں ایک بار پھر وہاب ریاض کا سامنا کرنا کافی دلچسپ ہوگا۔ یاد رہے کہ پیسر نے گذشتہ برس ورلڈ کپ میں شین واٹسن کو انتہائی خوفناک بولنگ سے دہلا دیا تھا۔
Load Next Story