سینٹرل جیل میں قیدنومنتخب کونسلرنے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

جیل سے ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااورالیکشن میں کامیابی حاصل کی

جیل سے ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااورالیکشن میں کامیابی حاصل کی، فوٹو:فائل

سینٹرل جیل میں قید نومنتخب کونسلر محمد عقیل نے بدھ کو سٹی کورٹ میں اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محبوب دایونے نومنتخب کونسلرمحمدعقیل سے حلف لیا۔


اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی سیدراشدحسین بھی موجودتھے۔ ضلع کورنگی میں شاہ فیصل سب ڈویژن کی یوسی11کے وارڈ نمبر ایک کی جنرل نشست پر بلدیاتی انتخابات پرایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے امیدوار محمد عقیل نے کامیابی حاصل کی،محمدعقیل مختلف الزامات میں کافی عرصے سے جیل میں پابندسلاسل ہے۔

جیل سے ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیااورالیکشن میں کامیابی حاصل کی،21 جنوری کوتمام نومنختب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کو حلف اٹھایا،محمد عقیل جیل میں قیدہونے کی وجہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہوسکا،اس لیے نومنتخب قیدی کونسلرکی حلف برداری جمعرات کوسٹی کورٹ میں ہوئی۔
Load Next Story