بخیریت ہوں پرستاروں کی دعائوں کی ضرورت ہے سکندر صنم
بعض لوگوں کی افواہوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بیٹے کی گفتگو
فنکاروں نے بھی سکندر صنم کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے ایک لابی کی شرارت قرار دیا ہے۔ فوٹو : فائل
اداکار سکندر صنم نے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور مجھے اس وقت دعائوں کی ضرورت ہے۔
زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں اب بھی زندگی کا سفر جاری رکھے ہو ئے ہوں۔ ان کے صاحبزادے شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ افواہیں پھیلا دیتے ہیں اور ان افواہوں سے صرف نقصانات ہوتے ہیں۔ ہماری فیملی جو پہلے ہی دکھ میں ہے ان خبروں سے ان کے دکھوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اگر یہی لوگ باقاعدہ کنفرم کر کے خبریں چلائیں تو انھیں ندامت اور ہم پریشانی سے بچ جائیں۔ انھوں نے اہالیان پاکستان سے سکندر صنم کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء فنکاروں نے بھی سکندر صنم کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسے ایک لابی کی شرارت قرار دیا ہے۔ شہزاد رضا' انیل چوہدری' شکیل صدیقی' رئوف لالہ' کاشف خان' عمران رضا ایشین آرٹ کونسل کے چیئرمین اسلم محمود دہلوی اور ان کے دیگر دوستوں نے ایسی خبروں کو شرانگیزی سے تعبیر کیا ہے۔