آسکرکے لیے 21اینی میٹڈ فلموں کی نامزدگی

پہلے کبھی اتنی تعداد میں کارٹون فلمیں میگا ایونٹ کے لیے نامزد نہیں ہوئیں

آسکر ایوارڈ کےلیے21 اینیمیٹڈ فلمیں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب پوگئیں۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ریک اِٹ رالف اور ہوٹل ٹرانسلوینیاکو آسکر ایوارڈ کے لیے نامز د کردیا گیا ہے۔


اس بار آسکرکے لیے مجموعی طور پر اکیس اینی میٹڈ فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے آسکرایوارڈزکے لیے کبھی اتنی بڑی تعداد میں کارٹون فلمیں سامنے نہیں آئیں۔ ریک اٹ رالف ویڈیو گیم کے ولن کی کہانی ہے جو ہیرو بننے کے شوق میں مصیبت مول لے لیتا ہے۔ اینی میٹڈ کامیڈی "ہوٹل ٹرانسلوینیا" ڈریکولاکی بیٹی کی سالگرہ میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ حتمی مرحلے میں پانچ اینی میٹڈ فلمیں آسکرایوارڈ کے لیے منتخب کی جائیں گی۔
Load Next Story