کراچی اسٹاک انڈیکس فیوچرز کے آزمائشی سیشنز منعقد کرانیکااعلان

آزمائشی سیشن کے دوران نفع ونقصان کا تعین ٹی آر ای سی ممبرکی سطح پر کیا جائے گا۔

اس اہم سیشن کی تیاری کے لیے ابتدائی طور پر5 نومبر تا8 نومبر کے دوران 4 سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی سٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ نے حصص کی تجارت میں متحرک سرمایہ کاروں میں ٹریڈنگ، رسک منیجمنٹ، مارکیٹ ٹو مارکیٹ سیٹلمنٹ سمیت دیگر پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے سٹاک انڈیکس فیوچرز کی آزمائشی سیشن منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔


مزکورہ سیشن میں مطلوبہ شرائط وضوابط کے ساتھ ہر ٹی آرای سی ممبر شرکت کرنے کا مجاز ہے، یہ آزمائشی سیشن ہفتہ10 نومبر کو منعقد ہوگا تاہم اس اہم سیشن کی تیاری کے لیے ابتدائی طور پر5 نومبر تا8 نومبر کے دوران 4 سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

کے ایس ای انتظامیہ نے آزمائشی ٹریڈنگ سیشن کے دوران سب سے زیادہ منافع کمانے والے 3 سرفہرست ٹی آر ای سی ہولڈرز کو بالترتیب25000 روپے، 18000 روپے اور15000 روپے بطورانعام دینے کا فیصلہ کیا ہے، کے ایس ای انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آزمائیشی ٹریڈنگ سیشن کے انعقاد کا مقصد حصص کی تجارت کرنے والے سرمایہ کاروں کو بنیادی اور ضروری معلومات سے آگاہی فراہم کرنا ہے، آزمائشی سیشن کے دوران نفع ونقصان کا تعین ٹی آر ای سی ممبرکی سطح پر کیا جائے گا۔
Load Next Story