دوسرا ون ڈے سری لنکا نے کیویز کو 14رنز سے ہرادیا

نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 250 رنز بنائے

نیوزی لینڈ نے میزبان سائیڈ کو فتح کیلیے 50 اوورز میں 251 رنز کا ہدف دیا تاہم دوران میچ بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میںکیویز کو ڈک ورتھ لوئس پر 14 رنز سے پچھاڑ دیا۔


نیوزی لینڈ نے میزبان سائیڈ کو فتح کیلیے 50 اوورز میں 251 رنز کا ہدف دیا تاہم دوران میچ بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا جب سری لنکا کا اسکور تین وکٹوں پر 118 ہوا تو موسم نے پھر کھیل دوبارہ شروع کرنے کی مہلت نہیں دی۔

جس پر ڈک ورتھ لوئس کے تحت نظر ثانی ٹارگٹ 22.5 اوورز میں 105 رنز مقرر کیا گیا جوکہ آئی لینڈرز پہلے ہی حاصل کرچکے تھے اس لیے انھیں 14 رنز سے فتحیاب قرار دے دیا گیا، مہیلا جے وردنے 43 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ تلکارتنے دلشان نے 37 رنز اسکور کیے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 250 رنز بنائے، کپتان روز ٹیلر نے 72،بریڈلی جان واٹلنگ نے 55 اور روب نکول 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے، لسیتھ مالنگا نے دو وکٹیں لیں۔
Load Next Story