ایشیا کپ کبڈی پاکستان نے سری لنکا کو چت کردیا
افغانستان نے نیپال کو 32کے مقابلے میں 53پوائنٹس سے زیر کر دیا
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے کمزور حریف سری لنکا کو 26 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی. فوٹو: آن لائن
دوسرے ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر ناقابل شکست رہی۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے کمزور حریف سری لنکا کو 26 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی، بھارتی ٹیم نے ایران کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 53-35 سے مات دیکر فتوحات کی تعداد میزبان سائیڈکے برابر کرلی۔افغانستان نے نیپال کو 32کے مقابلے میں 53پوائنٹس سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ اب تک تمام ٹیموں کے 4،4میچ مکمل ہو چکے، پاکستان اور بھارت نے فتوحات کا سفر جاری رکھتے ہوئے 8،8پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل کی ٹاپ ٹیموں کے طور پر نام درج کرا رکھا ہے۔
میزبان ٹیم اور بھارت سے مات کھانے والے ایران کی4پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے، سری لنکا نے نیپال کے خلاف واحد کامیابی کی بدولت 2پوائنٹس حاصل کیے، افغانستان نے بھی نیپال کو ہی ہراکر پوائنٹس ٹیبل پر انٹری ڈال دی، نیپالی ٹیم تاحال ایک بھی معرکہ سر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔پیر کو ایران اورنیپال کا مقابلہ ہوگا، سری لنکا اور افغانستان کا میچ بھی شیڈول ہے۔ تیسرا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین دونوں ملکوں کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوگا۔