حیدرآباد حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے موقع پرریلی
یوم شہادت کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا جائے، سنی ایکشن کمیٹی مطالبہ
حیدرآباد: حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس
سنی ایکشن کمیٹی کی جانب سے حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر میزان چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
جس میں رہنماؤں سمیت کارکنان بھی شریک تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالصمد حیدری، سید عاصم علی شاہ ودیگر کا کہنا تھا کہ حضرت عثمان غنی ؓ ذوالنورین اور شرم و حیا کے پیکر تھے جہاں آپ ؓ نے اسلام کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا وہیں اسلام میں مخصوص حثیت رکھتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کا دور خلافت ملک کے موجودہ حکمرانوںکے مشعل راہ ہے جسے اپناکر ملک کودرپیش مسائل سے چھٹکارادلایاجاسکتا ہے ۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پرمنانے اورعام تعطیل کااعلان کیاجائے۔مقررین نے اپنے خطاب میں ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق تحصیل ناظم جلیل الرحمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلیل الرحمن کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔