ایشیا کپ احمد شہزاد کے ڈراپ ہونے کا خدشہ ختم

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت نوازاوررومان رئیس نے توجہ حاصل کر لی

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت نوازاوررومان رئیس نے توجہ حاصل کر لی فوٹو: اے ایف پی

WASHINGTON:
ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ کی فہرست تیار کرلی گئی،1،2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین کی منظوری سے کھلاڑیوں کا اعلان اتوار یا پیر کو متوقع ہے،احمد شہزاد نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر ڈراپ ہونے کے خدشات ختم کردیے، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان روشن ہے، کامران اکمل کی واپسی محمد رضوان کی پوزیشن خطرے میں ڈال دے گی۔


پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز اور رومان رئیس نے بھی توجہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے ممکنہ اسکواڈ کی ابتدائی فہرست تیار کرلی،اس سلسلے میں مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے،ہیڈ کوچ وقار یونس سے رائے پہلے ہی طلب کرلی گئی تھی جو بابر اعظم کی اسکواڈ میں شمولیت کے حق میں ہیں، فہرست میں 1،2 تبدیلیوں کے بعد چیئرمین بورڈ شہریار خان کی منظوری سے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جائے گا، احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کا خدشہ تھا، اوپنر نے ہفتے کو کراچی کنگز کیخلاف فتح گر اننگز کھیل کر بقا کی امیدیں روشن کرلیں، عمر گل اور صہیب مقصود کی رخصتی کا امکان ہے۔

پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کی بدولت محمد نواز نے بھی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے بطور اسپنر اپنی افادیت ثابت کرنے کے ساتھ مڈل آرڈر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنا کیس مضبوط کیا ہے، نپی تلی بولنگ کی بدولت پیسر رومان رئیس بھی نظروں میں آچکے لیکن میگا ایونٹ میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلیے بڑے حوصلے کی ضرورت ہوگی، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی فارم کا فائدہ اٹھانے کا سوچا گیا تو محمد رضوان کو ڈراپ کرنا پڑے گا۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی ڈیڈلائن پیرکو ختم ہوگی۔
Load Next Story