انسانیت کی فلاح کیلیے کردار اداکرنا ہوگامحمد حسین محنتی
اسلام اورمسیحیت دونوں آسمانی مذاہب ہیں،تعلیمات کی قدربھی مشترک ہیں۔
عالمی برادری برما کے مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے مظالم کانوٹس لے،ڈاکٹرسموئیل جارج
KARACHI:
امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح کیلیے مذہبی امتیاز کے بغیر شانہ بشانہ چلنے کی ضرورت ہے۔
یہی انسانیت کا پیغام ہے، جماعت اسلامی مذہبی رواداری اور باہمی اخوت پر یقین رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فلاڈلفیا پینٹی کونسل چرچ آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرسموئیل اے جارج کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے ڈاکٹرسموئیل اے جارج ، جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسلم پرویز ، اقلیتی ونگ کے انچارج یونس سوہن ایڈووکیٹ ، سلیم مائیکل اور دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر پاسٹر امجد،پادری یعقوب ، پرویز برکت، پرویزگل اور دیگر بھی موجود تھے، محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلام اور مسیحیت دونوں آسمانی مذاہب ہیں اور دونوں کی تعلیمات قدر مشترک بھی ہیں۔
دونوں مذاہب نے خیر اور نیکی کا حکم دیا ہے مگر بدقسمتی سے ہم نے ایسی تعلیما ت کوفراموش کردیا جس کی وجہ سے معاشرے میں افراتفری اوربے یقینی ہے، انھوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح کیلیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ہم نے جماعت اسلامی کی منارٹی ونگ اس لیے تشکیل دی ہے تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے ، ڈاکٹر سموئیل جارج نے کہا کہ ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے، ہم ہر طرح کے ظلم اور کرپشن کے خلاف ہیں، باہمی تعاون اور احترام کو فروغ دینا وقت کی اولین ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ آج برما میں مسلمان اقلیتوں کے خلاف جس سفاکیت اور ظلم کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، پاکستان کی اقلیتی برادری اس کی مذمت کرتی ہے، ہم برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں ، عالمی برادری برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے ۔