حیدر آباد جلیل الرحمن کے قتل پر مختلف علاقے بند
کسی سے دشمنی نہیں،بھائی،قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے، عامر خان
کشیدگی برقرار، نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی سخت۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس
MULTAN:
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سابق تعلقہ ناظم جلیل الرحمان کے سوگ میں الیاس آباد، چوڑی مارکیٹ، کلاتھ مارکیٹ، نشاط چوک، پنجرہ پول، پھلیلی پریٹ آباد سمیت اطراف کے علاقے مکمل طور پر بند رہے۔
علاقہ میں کشیدگی برقرار ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر نشاط چوک اور ٹنڈو یوسف قبرستان کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جلیل الرحمان ایم کیو ایم حیدرآباد زون سیکٹربی کے جوائنٹ انچارج تھے۔ متوفی 2005 میں یوسی 11 سے نائب ناظم منتخب ہوئے اور 2009ء میں تعلقہ سٹی ناظم مقرر ہوئے ۔ نماز جنازہ میں شریک متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما عامر خان نے جلیل الرحمان کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے قاتلوں کو بے نقاب کیاجائے ۔
مقتول جلیل الرحمن کے بڑے بھائی انیس الرحمان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ان کے بھائی کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، اس قتل کے پیچھے سیاسی یا مذہبی محرکات ہیں یا پھر انتہا پسندی، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔